Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف قوم کے مجرم،بڑےاورچھوٹے گاڈفادر استعفےدیں : عمران خان

نوازشریف قوم کے مجرم،بڑےاورچھوٹے گاڈفادر استعفےدیں : عمران خان
July 10, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران کا جے آئی ٹی رپورٹ پر ردعمل۔ کہتے ہیں کہ ان کے خدشات سچ ثابت ہوئے ، نواز شریف قوم کے مجرم ہیں،بڑے اور چھوٹے گاڈ فادر استعفےدیں، ان کے نام ایل سی ایل میں ڈالے جائیں میچ ختم ہوگیا ، دیکتھے ہیں نوازشریف کب وزیراعظم ہائوس خالی کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ان کے خدشات سچ ثابت ہوئے ہیں ، نوازشریف کے پاس اب مستعفی ہونے کے سوا کوئی جواز نہیں رہا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی اصل مالک ہیں،قطری شہزادے کا خط فراڈ تھا۔ انھوں نے کہا کہ شریف خاندان 30 سال سے ملک کو لوٹ رہاہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ان لوگوں نے اداروں کی ساکھ کو تباہ کردیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کے بجائے ان کے خلاف ریفرنس بھیجا، شہباز شریف نے ہرجانے کامقدمہ کیا۔ کپتان نے کہا کہ نئے پاکستان میں سپریم کورٹ کسی کو نہیں چھوڑے گی، نیا پاکستان میٹرواورروڈ بنانےسےنہیں بلکہ عدل وانصاف سے ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اب سڑکوں پر تحریک کی ضرورت نہیں ،سڑکوں پرجشن منائیں گے۔