Thursday, September 29, 2022

نوازشریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ،عمران خان

نوازشریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ،عمران خان

کوہاٹ ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔پارلیمنٹ میں نواز شریف کے حق میں ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ نواز شریف 30 ہزار کروڑ روپے لوٹ کر باہر لے گئے ہیں ۔ یہ مجرم کی حفاظت کر کے پاکستان کی جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ میں باہر سے پیسہ کما کر پاکستان لایا اگر کوئی غلط بیانی ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔
عمران خان نے کہا کہ نااہل شخص اور ایک ڈاکو کو بچا کران لوگوں نے ثابت کیا کہ یہ پاکستانی قوم کے وفادار نہیں ۔ جہانگیر ترین نےسپریم کورٹ میں جس طرح صفائی پیش کی اگر نوازشریف بھی کرتے تو آج جگہ جگہ یہ نہ کہنا پڑتا" مجھے کیوں نکالا"
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوہاٹ میں نئی پولیس لائنز کے افتتاح کےلئے آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں 94 ارب روپےکی سیاسی رشوت کا پیسہ بول رہا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ احتساب عوام نہیں عدالتیں کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایبٹ آباد جلسےمیں کہتے ہیں نیا خیبرپختونخوا نظرنہیں آرہا ۔ بلٹ پروف شیشے کے بغیرجلسہ ہی تونیا خیبرپختونخوا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ پرسیاسی مخالفین نے بڑا ڈرامہ کیا۔