Saturday, July 27, 2024

نوازشریف علاج سے اکتاہٹ کا شکار ہونے کے بعد چہل قدمی کیلئے سپرسٹور پہنچ گئے

نوازشریف علاج سے اکتاہٹ کا شکار ہونے کے بعد چہل قدمی کیلئے سپرسٹور پہنچ گئے
April 16, 2016
لندن(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف علاج سے اکتاہٹ کا شکار ہوکر چہل قدمی کرنے لندن کے سپر سٹور پہنچ گئے جہاں کے سیلز مین نے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق لندن میں میڈیکل چیک اپ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ریلیکس ہوگئے ۔تب ہی تو شاپنگ کرنےاسٹور پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے  معروف  بوتیک سےکپڑےخریدے تو وہاں موجود سیلزمین  نےوزیراعظم  کےساتھ تصویرلینےکی خواہش کا اظہار کیا جوانہوں نےفوری مان لی۔ اب جنا ب نےخوشی خوشی  تصویربنوائی اورپھر  اگلے ہی لمحے  انسٹاگرام پر نواز شریف کو پاکستان کا صدر کہہ کر پوسٹ کردی ۔ انسٹاگرام پر ہی دوستوں میں سے ایک نے اسے بتایا کہ یہ صدر نہیں بلکہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔