Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف عادتاً دستی بم کو لات مار سکتے ہیں، الیکشن کیلئے ہماری تیاری پوری ہے: عمران خان

نوازشریف عادتاً دستی بم کو لات مار سکتے ہیں، الیکشن کیلئے ہماری تیاری پوری ہے: عمران خان
October 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ الیکشن کب ہوں گے تاہم نواز شریف کی عادت ایسی ہے کہ کبھی بھی چلتے چلتے دستی بم کو لات مار سکتے ہیں۔ ہم اپنی تیاری پوری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سردار یار محمد رند کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ بڑے عرصہ سے یار محمد رند کو تحریک انصاف میں شامل کرنا چاہتے تھے۔ جوڈیشل کمیشن میں جاتے وقت یقین تھا کہ الیکشن جلد ہو جائیں گے۔ اب اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں پارٹی امیدوار کی شکست کے بعد ایم پی اے مسعود شفقت سمیت دیگر افراد کو چارج شیٹ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری میں اگر چھوٹے صوبوں کے پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کیا گیا تو پنجاب کے خلاف نفرت بڑھے گی۔ یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اس لئے ہے کہ موجودہ حکومت اپنی زیر نگرانی جرائم نہیں کرا رہی۔ زرداری دور میں ان پر سولہ مقدمات بنائے گئے۔ عمران خان کی شخصیت اور ملک کے ساتھ کمٹمنٹ دیکھ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔