Tuesday, October 4, 2022

نوازشریف شیر کی طرح بہادر ،عمران خان گیدڑ کی طرح بزدل ہیں،سعد رفیق

نوازشریف شیر کی طرح بہادر ،عمران خان گیدڑ کی طرح بزدل ہیں،سعد رفیق

لاہور ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر ہیں جبکہ عمران خان گیدڑ کی طرح بزدل ہیں ۔
اوکاڑہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے عوامی جلسے میں چلائے جانے والے طنز کے تیروں کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے ۔ نواز شریف نے 17 ماہ جیل کاٹی ہے ۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان نے خود جوئے اور بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کیا تھا۔ دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاؤں تک گالی ہے ۔