Tuesday, October 4, 2022

نوازشریف پردہ رکھیں ورنہ بات دور تک جا سکتی ہے،چودھری نثار

نوازشریف پردہ رکھیں ورنہ  بات دور تک جا سکتی ہے،چودھری نثار
چاکرہ ( 92 نیوز ) چودھری نثار کا کہنا تھا کہ نوازشریف پردہ رکھیں ورنہ  بات دور تک جا سکتی ہے، نوازشریف کو فوج اور عدلیہ پر حملے نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،اتنی وفاداری نبھائی کہ کوئی انسان نہیں نبھا سکتا ، نوازشریف نے میرے ساتھ بے وفائی ،شہبازشریف آپ بھی حساب رکھو،جاتی امرا میں رہنے اور کھانے پینے والے میرےخلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔ چاکرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  چودھری نثار علی خان نے کہا کہ آزاد نہیں حلقہ کے عوام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہوں  ، ساری زندگی کسی کے سامنے سر نہیں جھکا یا،  ایک اختلاف پر وزارت داخلہ کو ٹھوکر مار دی ۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے نواز شریف کے ساتھ کیا برا ، انہیں مشورہ دیا تھا کہ  ان پر برا وقت ہے مزید دشمنیاں نہ مولیں ۔ چودھری نثار نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ اوروں کو پہنچاتے ہیں اسکا احساس نہیں ہوتا ، میاں صاحب کے پیادے جاتی عمرہ میں رہتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مجھے کہا گیا درخواست دیں ، میں نے ساری زندگی درکواست نہیں دی ، تھوک کر چاٹتا نہیں ، صرف علاقے میں نہیں حلقے پر 17ارب روپے نچھاور کئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں  چودھری نثار کا تعلق فوج سے ہے ، میرے دادا، باپ بھائی ، بہنوئی سب فوجی تھے  میں نے اپنے خاندان کی جیبیں نہیں بھریں، جو ملا عوام پر لگایا، اور آئندہ بھی ایسے ہی ہو گا۔