Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف سے چودھری نثار کی ملاقات ،نیشنل ایکشن پلان اور عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال

نوازشریف سے چودھری نثار کی ملاقات ،نیشنل ایکشن پلان اور عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال
September 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان  نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سکیورٹی صورتحال ،،نیشنل ایکشن پلان اور عمران فاروق قتل کیس پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف سے  وزیر داخلہ چودھری نثار علی  نے وزیراعظم ہاؤ س میں ملاقات کی ہےاس ملاقات میں وزیرداخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کو    لندن میں برطانوی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں اور عمران فاروق قتل کیس میں ہونیوالی پیش رفت پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف  سے ملاقات کے دوران چودھری نثار علی خان نےنیشنل ایکشن پلان  پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔