Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  نوازشریف سے ملنے کا کوئی شوق نہیں  : خورشید شاہ

   نوازشریف سے ملنے کا کوئی شوق نہیں  : خورشید شاہ
September 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملنے کا کوئی شوق نہیں حملہ نواز شریف کی طرف سے ہوا ہےاگر ان کی طرف سےرابطہ کیا گیا تو مثبت جواب دینگے۔ایم کیو ایم دہشت گرد ہے تو انھیں دہشت گرد قرار بھی دیں۔ تفصیلات کے مطابق  پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نواز شریف ملک کے سربراہ ہیں، تمام ادارے ان کے کنٹرول میں ہیں، جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس کے براہ راست ذمہ دار ہیں،پیپلز پارٹی پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنا بھی ضروری ہے یہ کوئی رنجیت سنگھ کا دور نہیں کہ پہلے جو دل چاہے وہ کر لو پھر بعد میں گنتے پھرو کہ کیا ہوا ہے۔ سندھ میں تو کارروائی ہو رہی ہے ،میں  اور وزیر اعلٰی سندھ نے 6 بار وزیر اعظم اور ایک بار اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے پوچھا کہ آپ کو صرف سندھ کیوں نظر آتا ہے،پنجاب کے وزیر کو کرپشن کی ویڈیو کے باوجود نہیں پکڑا جاتا،  دوسرے وزیر کے بارے میں کھلے عام کہا جاتا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے، کے پی کے میں تحریک انصاف کی صاف ستھری حکومت کے دو وزیر کرپشن کی وجہ سے پکڑے جاتے ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم پر الزام ہے کہ وہ ایم کیو ایم کو پیسے دیتے رہے، اگر ایم کیو ایم دہشت گرد ہے تو ہمت کر کے انھیں دہشت گرد قرار دیں اور ان کے استعفے بھی منظور کر لیں۔ نواز شریف کو خود کہنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی پر  یہ الزام غلط ہے،ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ، سابق آئی ایس آئی کا بیٹا ارب پتی کیسے بنا کوئی نہیں پوچھتا،اپوزیشن لیڈر نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینےپر کہا  کہ وہ اس رسمی کمی کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔