نوازشریف سے اہلخانہ و پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،عوامی رابطہ مہم تیز کرنیکی ہدایت
لاہور ( 92 نیوز) نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، نواز شریف نے معیشت کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے ، مریم نواز ، حمزہ شہباز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد نوازشریف سے ملاقات کے لئے پہنچے۔
مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ آصف ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال،طلال چودھری ، پرویز رشید اور رانا مشہود سمیت متعدد پارٹی رہنما کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملے۔
ملاقاتوں کے دوران بات چیت میں نوازشریف نے معیشت کی بگڑتی صورتحال،ڈالرکی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیکیج کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔