Friday, September 30, 2022

نوازشریف بیرون ملک ہیں،فیصلے کی تاریخ میں توسیع کی جائے تو اچھا ہے، شاہد خاقان

نوازشریف بیرون ملک ہیں،فیصلے کی تاریخ میں توسیع کی جائے تو اچھا ہے، شاہد خاقان
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث نواز شریف بیرون ملک  ہیں ، احتساب عدالت  کے فیصلے کی تاریخ میں توسیع کر دی جائے تو اچھا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری  نے کہا کہ  لگتا ہے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ۔