نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن روانہ
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لئے لندن روانہ ہو گئے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے لندن کے لئے روانہ ہوئے۔ دونوں لاہور سے دوحاکے راستے لندن روانہ ہوں گے۔
سابق وزیر اعظم نجی ائیرلائن کی پرواز کیو آرسکس ٹونائن سے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کیلئے جارہے ہیں۔ ان کی واپسی عید کے بعد ہو گی۔
اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے عوام سے بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کی دعا کی ہے، انہوں نے اگلے ہفتے واپسی کا امکان ظاہر کیا۔