Tuesday, September 17, 2024

نوازشریف اور نریندر مودی کے مسکرا کر ہاتھ ہلانے کے معاملے کو ایشو نہ بنایا جائے: سیکرٹری خارجہ

نوازشریف اور نریندر مودی کے مسکرا کر ہاتھ ہلانے کے معاملے کو ایشو نہ بنایا جائے: سیکرٹری خارجہ
September 29, 2015
نیویارک (92نیوز) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی نہ انہوں نے ہاتھ ملائے‘ معاملے کو ایشو نہ بنایا جائے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی نے ہاتھ ملائے نہیں محض ہلائے ہیں‘ معاملے کو طول نہ دیا جائے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا معلوم نہیں پہلے کس نے ہاتھ ہلایا تاہم دونوں وزرائے اعظم کے دوران کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کسی طرح جمہوری عمل نہیں۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لئے کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔