Friday, October 7, 2022

مریم نواز کا جمعہ کے روز والد کے ہمراہ پاکستان پہنچنے کا اعلان

مریم نواز کا جمعہ کے روز والد کے ہمراہ پاکستان پہنچنے کا اعلان
لندن (92 نیوز) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور میں 13جولائی بروز جمعہ پاکستان روانہ ہوں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف نیب عدالت کا سارا فیصلہ مفروضوں پر مبنی ہے۔ ریڈ وارنٹ ہمارے کام نہیں آئیں گے ، ہم تو پاکستان آ رہے ہیں۔ ڈکٹیٹر کے لیے سنبھال کر رکھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ فیصلے کے مطابق ہمارے پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ برطانوی قانون کے مطابق ٹرسٹ ڈییڈ درست قرار دی جا چکی ہے۔