Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف اور مریم نواز کا کیس لگتے ہیں لیکس آجاتی ہیں، فواد چودھری

نوازشریف اور مریم نواز کا کیس لگتے ہیں لیکس آجاتی ہیں، فواد چودھری
November 28, 2021 ویب ڈیسک

جہلم (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے نوازشریف اور مریم نواز کا کیس لگتے ہیں لیکس آجاتی ہیں۔

فواد چودھری نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا نون لیگ سیاست چھوڑ کر فلمیں بنانا شروع کر دے۔ ووٹ کو ہزار، 2 ہزار میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟، ن لیگ لوگوں کو لالچ دیکر الیکشن لڑتی ہے۔ سیاست مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بس کی بات نہیں۔ ویڈیوز پہلے آجاتی ہیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ جعلی ہے۔ آپ رسیدیں دیں یا پھر جیل جائیں اور کوئی راستہ نہیں۔

فواد چودھری نے این اے 133 میں نون لیگ کی ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔