Tuesday, January 31, 2023

نوازشریف اور مریم نواز سے ملنے درجنوں ملاقاتی پہنچ گئے

نوازشریف اور مریم نواز سے ملنے درجنوں ملاقاتی پہنچ گئے
راولپنڈی (92 نیوز) عید کے تیسرے روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ریا۔ نوازشریف اور مریم نواز سے ملنے درجنوں ملاقاتی پہنچ گئے۔ کارکنوں نے جیل کے باہر احتجاج اور نعرے بازی کی۔ دو دن کی پھیکی عید کے بعد تیسرے دن قیدی قائد اور ان کی صاحبزادی سے ملنے رشتہ دار، احباب، پارٹی رہنما کی قطار لگ گئی ۔ پانچ گھنٹے میں درجنوں ملاقاتیں ہوئیں۔ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے انصاف نہ ملنے کا شکوہ کر دیا اور کہا اپوزیشن کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کو نوازشریف سے معافی کے بعد ووٹ دیں گے۔ مائرہ حمید نے کہا شریف برادران میں کوئی دراڑ نہیں۔ ن لیگ ہی انتقامی کارروائیوں کا شکار ہے ۔ صدارتی انتخاب سے متعلق سوال پر خواجہ آصف خاموش رہے، کہا صدر کی نامزدگی اور تحریک سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔ لیگی رہنماوں کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے کیپٹن صفدر کی انجیوپلاسٹی سے لاعملی اور انکی صحت بارے تشویش کا اظہار کیا۔  اوز