Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف اور مریم نوازکیخلاف توہین عدالتکی درخواست سماعت کیلئے منظور

نوازشریف اور مریم نوازکیخلاف توہین عدالتکی درخواست سماعت کیلئے منظور
January 29, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نوازشریف اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ۔  اسلام آباد ہائیکورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی عدلیہ کےخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقامی وکیل عدنان اقبال کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاﺅس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں ، دونوں کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ، درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست اگلے ہفتے سماعت کےلئے مقرر کردی۔