Monday, October 3, 2022

نوازشریف کارکنوں کو لاہور بلارہا ہے،وہ کشمیرفتح کرکے آرہاہے یا ورلڈکپ جیت کر،عمران خان

نوازشریف کارکنوں کو لاہور بلارہا ہے،وہ کشمیرفتح کرکے آرہاہے یا ورلڈکپ جیت کر،عمران خان
بونیر ( 92 نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنی وطن واپسی پر استقبال کیلئے کارکنوں کو لاہور ائیرپورٹ پہنچنے کیلئے بلا رہا ہے  لیکن کارکن کیوں لاہور ائیرپورٹ پر جمع ہوں ، نواز شریف  کیا  کشمیر فتح کر کے آرہا ہے یہ ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہے ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھیجا ، یہی پیسہ اگر ملک میں لگایا جاتا تو خوشحالی آتی ۔ نوازشریف ملک کا تین سو ارب روپے لوٹ کر باہر لے گیا ،  جب نواز شریف کے بچوں سے عدالت نے پیسے کا سوال کیا تو کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 60 سال میں قرضہ 6ہزار ارب روپے جب کہ گزشتہ 10 سال میں 27  ہزار ارب روپے ہو گیا ۔ کپتان نے آصف علی زرداری زرداری کو بھی سیاسی باؤنسر مارے اور کہا کہ  بلاول اپنے والد سے پوچھو  سنیما میں ٹکٹیںبلیک کرتے کرتے وہ کیسے ارب پتی بن گئے ،اور یہ  بھی بتاؤ آپ کے پاس ملک سے باہر کتنی دولت ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  پاناما کیس دو سال تک اسمبلی ، سڑکوں اور عدالتوں میں لڑا ہے  ، دھرنے میں ساتھ دینے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے 126 دن تک ساتھ رہنے والوں کا شکر گزار ہوں ، اگر میرے کارکن اس وقت میرے ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو آج میں یہاں  کھڑا نہ ہوتا ۔