نوازشریف اور جہانگیر ترین میں رابطہ ہوا، رانا ثناء اللہ کا انکشاف
اسلام آباد ( 92 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کے مابین رابطے کا انکشاف کیا ۔
چینل 92 نیوز کے پروگرام لاسٹ آور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین براہ راست رابطہ نہیں ہوا ، میری اطلاعات کے مطابق دوسرے لوگوں کی وساطت سے رابطہ ہوا، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اپنا علاج کروا رہے ہیں اور حکومت کا علاج کر رہے ہیں۔