Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف اور آصف زرداری لندن میں، ملاقات ہو گی یا نہیں؟ ہر طرف افواہوں کا بازار گرم

نوازشریف اور آصف زرداری لندن میں، ملاقات ہو گی یا نہیں؟ ہر طرف افواہوں کا بازار گرم
April 16, 2016
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے لندن کے علاقے پارک لین میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو سابق صدر آصف زرداری چند قدم دور چرچل ہوٹل کے مکین ہیں۔ دونوں رہنماؤں میں  فاصلہ بہت کم ہے اور یہ سمٹ بھی سکتا ہے۔ نوازشریف سینٹرل لندن کے پوش علاقے پارک لین میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تو آصف زرداری وہاں  سےمحض پانچ منٹ کی دوری پر چرچل ہوٹل میں  قیام پذیر ہیں۔ اس فائیو سٹار ہوٹل کا پورا نواں فلور سابق صدر کے پاس ہے۔ اب اسے اتفاق کہیں یا کچھ اور ہوٹل کے آٹھویں فلور پر اس وقت وزیراعظم کا ساراعملہ موجود ہے۔ یہ فلور وزیراعظم کا کیمپ آفس ہے۔ یہی نہیں وزیراعظم کا رائل سویٹ بھی اسی فلور پر بک ہے۔ ہائٹ ریجنسی چرچل ہوٹل لندن شہر کے دل یعنی وسط میں واقع فائیو سٹار ہوٹل ہے جس کے چار سو چونتیس لگژری کمرے اور سویٹس ہیں۔ سیاسی، کاروباری سرگرمیاں ہو یا مقصد سیروتفریح ہو، چرچل ہوٹل ایک بہترین ٹھکانہ ہے کیونکہ بکنگھم پیلیس، ہائیڈ پارک، آکسفورڈ کے شاپنگ مالز اور مے فیئر جیسے مشہور علاقے اس کے پڑوس میں ہیں۔ یہی نہیں ہیتھرو ایئرپورٹ بھی صرف پندرہ منٹ کی دوری پر ہے۔