Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف اور ان کی پوری فیملی کرپشن کر رہی ہے: عمران خان

نوازشریف اور ان کی پوری فیملی کرپشن کر رہی ہے: عمران خان
April 17, 2016
لندن (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا پیسہ باہر جانے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کا مقصد اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانا تھا۔ کرپشن کیسے ختم ہو جب وزیراعظم اور ان کی پوری فیملی کرپشن کر رہی ہے۔ پاناما لیکس پر حکومت کو چیف جسٹس کی سربراہی میں ہی کمیشن بنانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی توپوں کا رخ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی طرف موڑ دیا اور کہا کہ پاناما لیکس کے بعد قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے اس انداز سے صفائی دی کہ انہیں لگا جیسے کسی بھارتی فلم کا گانا شروع ہونے لگا ہے۔ متوالوں کے کپتان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پر مسلم لیگ (ن) کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ احتجاج کے دوران ”گو عمران گو“ کے نعروں سے انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ وزیراعظم ہیں۔ بچوں کی نانی نے بھی ان سے کئی سوالات کئے۔ عمران خان نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے کیلئے فائلیں رکھی ہوئی ہیں۔ انہیں بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈرنے والے نہیں۔ کپتان نے جہاں کشمیریوں کو یاد دلایا کہ ان کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ تبدیلی لا سکتے ہیں وہیں اورسیز پاکستانیوں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے حقوق کے لئے لڑیں گے۔ دوہری شہریت رکھنے والوں کو بھی ووٹ کا حق حاصل ہو نا چاہیے۔