Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف اور انکے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار وقت گزرا : مودی کا ٹویٹ

نوازشریف اور انکے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار وقت گزرا : مودی کا ٹویٹ
December 25, 2015
  نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے مختصر دورہ پاکستان کے بعد نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرٹویٹ کیا کہ  نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ خوشگوار وقت گزرا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سالگرہ اور نواسی کی شادی ان کے لیے دوہری خوشی  ہے جبکہ  نواز شریف نے اٹل بہاری واجپائی کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا  ہے ۔