Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف ان ایکشن !!! اوسلو میں ناروے کی وزیراعظم کیساتھ کرکٹ کھیلی، مقامی میڈیا کی بھرپور کوریج

نوازشریف ان ایکشن !!! اوسلو میں ناروے کی وزیراعظم کیساتھ کرکٹ کھیلی، مقامی میڈیا کی بھرپور کوریج
July 9, 2015
اوسلو (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی ناروے میں چوکوں، چھکوں کی بارش، وزیراعظم کا اوسلو کے مقامی سپورٹس کلب کا دورہ، ناروے کی خاتون اول کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا اوسلو کے مقامی سپورٹس کلب کا دورہ ،ناروے کی وزیر اعظم کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ناروے کے کرکٹ کلبوں کےلئے کرکٹ کا سامان بھجوانے کا اعلان بھی کیا۔ نواز شریف دنیا کے وہ واحد وزیر اعظم ہیں جو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قوم کی طرح ان کے دل میں بھی کرکٹ کی چنگاڑی بجھنے نہیں پاتی۔ نواز شریف نے ناروے کی خاتون وزیر اعظم کو چوکے اور چھکے جڑ دیئے اور شائقین سے داد وصول کی۔ نواز شریف نے ریلوے کی طرف سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی، جم خانہ کرکٹ گراونڈ لاہور میں ان کی تیز ترین سنچریاں کوئی نہیں بھول سکتا۔ نواز شریف اوسلو میں ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے بعد سپورٹس کلب گئے۔ خواتین کے درمیان کھیلا جانے والا دوستانہ کرکٹ میچ دیکھا اور دونوں کلبوں کی کھلاڑیوں کےلئے کرکٹ کا سامان بھجوانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب کھلاڑیوں نے نواز شریف کے ہاتھ میں بیٹ تھما دیا، بس پھر کیا تھا جم خانہ کرکٹ کلب کے ہیرو مرکز نگاہ بن گئے۔ کئی گیندوں کو چھکوں کی صورت میں شائقین میں پھینکا، کور ڈرائیو کھیلی، کٹ شاٹس دکھا کر بھی لوہا منوا لیا۔ وزیر اعظم کی کرکٹ پر ناروے کے میڈیا نے بھی بھرپور کوریج دی۔