Saturday, July 27, 2024

نوازشریف اخلاقی طورپر نہیں جائیں گےبلکہ ہم بھیجیں گے: قمرزمان کائرہ

نوازشریف اخلاقی طورپر نہیں جائیں گےبلکہ ہم بھیجیں گے: قمرزمان کائرہ
April 24, 2017
لاہور(92نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اخلاقی طور پر نہیں جائیں گے،ہم بھیجیں گے،4مئی کو مینار پاکستان پر پنکھے لیکر بیٹھیں گے،پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیاْ تفصیلات کےمطابق اب پھر ہو گا وہی مینار پاکستان جہاں اب شہباز شریف نہیں بلکہ قمر زمان کائرہ اور پی پی پی کے کارکن بیٹھیں گے لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہاتھوں  میں پنکھے تھامے ۔ جی ہاں قمر زمان کائرہ نے چار مئی کو مینار پاکستان پر میدان لگانے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بولے کہ پی پی پی جے آئی ٹی کو مسترد کرتی ہے اور صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں۔ قمر زمان کائرہ نے جے آئی ٹی کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ اس پر کئی سوالات بھی اُٹھا دیئے۔ قمر زمان کائرہ عمران خان کا ذکر کرنا بھی بھولے ، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور نہ ہی پارٹی کو چھپانے کی ضرورت ہے ۔ ن لیگ نے کچھ لوگوں کو صرف مخالفین کو گالیاں دینے کے لئے رکھ لیا۔