Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف اب بچ نہیں سکیں گے: اعتزاز احسن

نوازشریف اب بچ نہیں سکیں گے: اعتزاز احسن
July 10, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن سمجھتے ہیں نوازشریف اب بچ نہیں سکیں گےکہا  نوازشریف کی مشکلات کااندازہ ان کے وزرااورمشیروں کوبھی ہے۔

تفصیلات کےمطابق چودھری اعتزازاحسن نے زمان پارک لاہورمیں  میڈیا سے بات چیت میں کہاوہ نہیں سمجھتے نواز شریف بچ جائیں گے، دیکھنا ہے سپریم کورٹ کیا رویہ روارکھتی ہے ، اعتزازاحسن کویقین ہے شریف فیملی کی طرف سے ریکارڈ تبدیل کروایا گیا۔ انہوں نے کہا ایف بی آر،نیب اوردیگرمحکموں میں  بھی ریکارڈ آگے پیچھے کیاگیا، سینئرپی پی رہنما کاکہنا تھا ایم کیو ایم کے گڑھ سے سعید غنی  کی جیت اس بات کاثبوت ہے کہ  پیپلزپارٹی کونظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ دوہزاراٹھارہ کےانتخابات میں بھی پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ چودھری اعتزازاحسن نے پیپلزپارٹی پنجاب کا نائب صدرمنتخب ہونے پراسلم گل کومبارکباد دی اور اس انتخاب کوخوش آئند قراردیا۔