Monday, October 3, 2022

طاہر القادری کی نواز،شہباز شریف کو 31دسمبر تک سرنڈر کرنے کی ڈیڈ لائن

طاہر القادری کی نواز،شہباز شریف کو 31دسمبر تک سرنڈر کرنے کی ڈیڈ لائن

لاہور ( 92 نیوز ) طاہر القادری نے نواز شریف اور شہباز شریف کو 31 دسمبر تک سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون سمیت پوری حکومتی اور سیاسی ٹیم مستعفی ہو جائے ۔ ماڈل ٹاؤن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں ۔ نواز شریف عدلیہ کے خلاف بیانات دے کر آئین سے بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عمر بھر خون ہی خون کئے ہیں اور آج عدلیہ کی حرمت کا خون کرنے پر آ گے ہیں ۔ نواز شریف آئینی بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ نوازشریف کی ڈکٹیشن کے مطابق فیصلے نہیں ہو رہے ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کی لاشیں گرائی گئیں ۔ یہ سمجھتے ہیں اس خون پر انصاف لینے والا کوئی نہیں ۔ ساڑھے تین سال سے انصاف کا دروازہ بند کر رکھا ہے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی غیرضروری تاخیر برداشت نہیں کروں گا ۔ شہباز شریف سانحہ ماڈل کے وقت بھی وزیراعلی تھے اور آج بھی ہیں ۔ پولیس انکے زیراثر ہے ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں لکھا ہے رانا ثنا اللہ نے میتنگ میں کہا طاہرالقادری کو واپس آنے پر اپنے مقاصد حاصل کرنے کا موقع نہیں دینا ۔ رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے میٹنگ میں کہا طاہر القادری کو واپس آنے پر اپنے مقاصد حاصل کرنے کا موقع نہیں دینا ۔