نوازشریف،شاہدخاقان کیخلاف ایل این جی کاٹھیکہ دینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی کا ٹھیکہ دینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی گئی ۔
ترجمان نیب کے مطابق تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں، تمام متعلقہ افراد سے قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف،سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قواعد کے بر خلاف من پسند کمپنی کوایل این جی ٹرمینل کا 15سال کیلئے ٹھیکہ دینے کا الزام ہے ۔