Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت کا بینچ تبدیل ہو گیا

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت کا بینچ تبدیل ہو گیا
August 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ایک مرتبہ پھر تبدیل ہو گیا ۔ آئندہ ہفتے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا گیا ۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل بنچ سماعت کریں گے ۔ جسٹس عامرفاروق کے موسم گرما کی تعطیلات پر جانے کے باعث بنچ ٹوٹ گیا تھا ۔ اس سے پہلے جسٹس محسن اختر کیانی بھی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے ۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا یہ تیسرا بنچ ہے ۔ سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو دستیابی کے باوجود اس مرتبہ بھی  ڈویژن بنچ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔ واضح رہے احتساب عدالت نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف شریف خاندان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ۔