Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوازشریف، اسحاق ڈار ملاقات !!! حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان آج مذاکرات کا امکان

نوازشریف، اسحاق ڈار ملاقات !!! حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان آج مذاکرات کا امکان
September 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف سے اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے جس میں مولانا فضل الرحمن اور فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات پر گفتگو کی گئی۔ استعفوں کے معاملات حل کرنے کے لئے آج مذاکرات کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسحاق ڈار نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور متحدہ کے استعفوں کے معاملے پر گفتگو کی۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان اور فاروق ستار سے ہونے والی گفتگو اور پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان معاملے کو حل کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل چاہتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم شکایات ازالہ کمیٹی کا جلد نوٹیفکیشن چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آج مذاکرات کا امکان ہے جس کے لئے ایم کیو ایم کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماو¿ں نے سندھ کی صورتحال اور ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔