Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوازشریف،مریم نواز سمیت اہم شخصیات کی عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ آمد ،ورثا سے تعزیت

نوازشریف،مریم نواز سمیت اہم شخصیات کی عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ آمد ،ورثا سے تعزیت
February 12, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں معروف ماہر قانون عاصمہ جہانگیر کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا، نوازشریف، مریم نواز اور اٹارنی جنرل اشتراوصاف بھی مرحومہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ورثاء سے تعزیت کی ۔

پاکستان بارکونسل کی سابقہ صدراور ماہرآئین عاصمہ جہانگیر کے گھرتعزیت کرنے والوں کی آمدکا سلسلہ جاری رہا ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نوازتعزیت کے لئے عاصمہ جہانگیرکی رہائش گاہ پہنچے  ۔  نواز شریف  نے 92 نیوز سے بات چیت میں کہا عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت اور رول آف لاء کے لیے جدوجہد کی ۔

اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے بھی مرحومہ کے ورثاسے تعزیت کی ۔ خورشید محمود قصوری نے تعزیت کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں کہاعاصمہ نے جمہوریت کے لئے آوازاٹھائی ۔

عاصمہ جہانگیر کی بیٹی منیزے جہانگیر نے  میڈیا سے بات چیت میں کہا والدہ کوکبھی طاقتورسے ڈرنہیں لگتاتھا۔وکلا تنظیموں نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر تین روزہ سوگ کااعلان کررکھا ہے ۔