نوازالدین صدیقی بھی برانڈ ایمبیسڈر بن گئے
ممبئی (ویب ڈیسک) کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک دن نواز الدین صدیقی شاہ رخ خان اور سلمان خان کی جگہ لے لیں گے لیکن سچ یہی ہے کیونکہ نواز الدین صدیقی ”میور“ سوٹنگز کے برانڈ امبیسیڈر بن چکے ہیں۔ ”میور“ کی ماڈلنگ اس سے قبل سلمان خان، شاہ رخ خان اور سہواگ جیسے سٹارز کر چکے ہیں۔
ویسے یقین تو نواز بھائی کو بھی نہیں آ رہا ہے۔ کہاوت تو یہ ہے کہ خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے لیکن بالی وڈ میں جب کامیابی ملتی ہے تو بڑی فلمیں اور بڑے برانڈز خود ہی آپ کی جانب دوڑے چلے آتے ہیں۔