Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواب شاہ : بختاوربھٹوکی درجن بھر گاڑیوں کے حصار میں سکول کی افتتاحی تقریب میں آمد

نواب شاہ : بختاوربھٹوکی درجن بھر گاڑیوں کے حصار میں سکول کی افتتاحی تقریب میں آمد
April 9, 2016
نواب شاہ(92نیوز)بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں بینظیر اسکول کا افتتاح کیا بختاور درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں  نواب شاہ  پہنچیں ان کے ہمراہ صوبائی وزرا بھی تھے تفصیلات کےمطابق حکمران تو حکمران اُن کی اولاد کے بھی انداز شاہانہ  ہیں  یہ کسی ملک کی ملکہ یا وزیراعظم نہیں بلکہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری ہیں۔ گئی تو اسکول کا افتتاح کرنے تھیں مگر گاڑیوں  کے قافلے میں ایک نہیں بارہ گاڑیاں شامل ہیں  بختاور بھٹو زرداری کراچی میں بلاول بھٹو کو ملنے والے پروٹوکول اور معصوم بسمہ کی موت کو بھی بھول گئی کہ کہیں کوئی بڑا سانحہ نہ ہو جائے۔ بختاور بھٹو زرداری سخت سکیورٹی میں بے نظیر اسکول نواب شاہ پہنچیں تو کئی اہم پارٹی رہنما بھی انکے ہمراہ تھے جن میں وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو، ایم این اے عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری تعلیم سندھ تعلیم فضل اللہ پیچوہو بھی تھے۔ افتتاح کے بعد بختاور بھٹو زرداری کو بچوں کی جانب سے پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر بختاوربھٹو زرداری  نے کہا کہ  سب کو مل کر محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔