Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نواب ثناءاللہ زہری نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کردیا

نواب ثناءاللہ زہری نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کردیا
July 17, 2017

کوئٹہ(92نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری بھی پانامہ کیس سے متعلق بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے خلاف میدا ن میں اتر آئے۔ کہتے ہیں متنازعہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں کسی بھی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں بلکہ سخت مخالفت کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں صوبائی وزراءاور ارکان اسمبلی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی ہے ۔۔۔ٹیم نے اپنے اختیارات سے نہ صرف تجاوز کیابلکہ اسکا غلط استعمال بھی کیاحکومت نے پہلے ہی دن جے آئی ٹی کے دو ممبران کی تقرری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی بدولت ہی آج ملک دہشت گردی کے اندھیروں سے نکل کر معاشی استحکام اور ترقی کے سفر پر گامزن ہے مگر سیاسی مخالفین سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی واویلا کر رہے ہیں بلوچستان کی حکومت اور عوام جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

امن و امان سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف اس جنگ کوآخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔