Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نوابشاہ،مبینہ طور پر خسرے کے زائد المیعاد ٹیکے لگنے سے 3بچے جاں بحق

نوابشاہ،مبینہ طور پر خسرے کے زائد المیعاد ٹیکے لگنے سے 3بچے جاں بحق
March 4, 2018

نوابشاہ ( 92 نیوز) نواب شاہ میں مبینہ طور پربچوں کو خسرے کےزائد المیعاد ٹیکے لگادیئے گئے، تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ چار کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ایک نرس کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
نواب شاہ میں محکمہ صحت کے عملے کی لاپروائی نے دو بچوں کی جان لے لی،چار کی حالت تشویشناک ہے ۔ مبینہ طور پر خسرے کے زائد المیعاد ٹیکے لگنے سے ننھے پھول زندگی کی بازی ہارگئے۔
پرانے نواب شاہ کے علاقے سیدہ آباد میں مبینہ طور پر خسرے کے حفاظتی ٹیکے لگائے جانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑ گئی ۔ پانچ سالہ حسنین اور ڈیڑھ سالہ ہانیہ چل بسے ۔ دو سالہ جنت،تین سالہ تانیہ اور پانچ سالہ زبیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم کی طرف سے زائد المیعاد خسرے کے حفاظتی انجکشن لگائے جانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑی،ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ادھر پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنےکے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔