Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تقریر چوری پر طالبعلم کی ایوان صدر کے عملہ کیخلاف عدالت میں پٹیشن

تقریر چوری پر طالبعلم کی ایوان صدر کے عملہ کیخلاف عدالت میں پٹیشن
December 24, 2016

اسلام آباد (92نیوز) چھٹی جماعت کے طالب علم نے اپنی تقریر چرانے کے الزام میں ایوان صدر کے عملے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ محمد سبیل حیدر کے مطابق اسے بائیس دسمبر کو یوم قائد کے حوالے سے ایوان صدر میں تقریر کرنے کے لئے چنا گیا۔

اس تقریب کو پچیس دسمبر کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کے لئے ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن جب وہ تقریب میں پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ ان کی تقریر اب شامل نہیں کی جارہی۔ بچے نے اپنی پٹیشن میں موقف اپنایا ہے کہ اس کی تقریر کو چرا کر ایک دسویں جماعت کی لڑکی کو دے دیا گیا جو اینٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کی خلاف وزری ہے۔ 

بچے نے ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ اس کی لکھی ہوئی تقریر کو کسی اور کے نام سے نشر ہونے سے روکا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔