ننھے رپورٹر کے سوال پر وائٹ ہاؤس کی پرس سیکرٹری آبدیدہ
واشنگٹن (92 نیوز) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز پریس بریفنگ کے دوران ننھے رپورٹر کے سوال پر آبدیدہ ہو گئیں۔
تیرہ سالہ بینجی چوکرون کیلی فوررنیا کے مقامی اسکول میں پڑھتے ہیں۔ وہ بچوں کے میگزین کے لیے رپورٹر کی حیثیت سے پریس بریفنگ میں موجود تھے۔
انہوں نے سارہ سینڈرز سے سوال کیا کہ وہ اور ان کے دوست گولی لگنے کے ڈر سے سکول آنے سے ڈرتے ہیں۔ حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں جس پر سارہ سینڈرز آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اسکول جانے والے بچوں کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیتی ہے ۔ وہ بھی تین بچوں کی ماں ہیں اور بچوں کا اپنے آپکو اس طرح غیر محفوظ سمجھنا میرے لیے خوفناک ہے وہ اس حوالے سے معذرت خواہ ہیں۔