ننھے بن مانس نے آزادی ملنے پر اپنے پاوں پر چلناشروع کردیا
جکارتہ(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں مرغیوں کے ڈربے میں قید ننھے بن مانس نے آزادی ملنے کے بعد اپنے پاؤں پر چلنا شروع کردیا۔
ڈربے میں بند رہنے سے اس کی ٹانگیں ٹیڑھی ہو چکی تھیں۔
ٹیڑھی ٹانگون کی وجہ سے وہ چل نہیں پا رہا تھا لیکن اب وہ جانوروں کے ریسکیو سنٹر میں عیش کی زندگی گزار رہا ہے۔ کھلونے پھل اور دودھ سب میسر ہیں اس کو ۔