Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ننھی پری زینب کے سفاک قاتل کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، اسٹیٹ بینک

ننھی پری زینب کے سفاک قاتل کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں، اسٹیٹ بینک
January 26, 2018

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک خط میں جے آئی ٹی کو بتایا کہ ننھی پری زینب کے سفاک قاتل کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ۔ ملزم عمران علی کی شناختی کارڈ کی مدد سےمقامی اورعالمی بینکوں سے تفصیلات مانگی گئیں مگر کچھ نہ نکلا ۔
نجی ٹی وی کے اینکر نے ملزم عمران کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کئے تو پوری مشینری حرکت میں آ گئی ۔
تحقیقات کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے جے آئی ٹی کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا جس میں ملزم عمران کی شناختی کارڈ کی مدد سےمقامی اور عالمی بینکوں سے تفصیلات مانگی گئیں مگر کوئی اکاؤنٹ نہیں نکلا ۔ کسی بینک نے ملزم عمران کے اکاؤنٹس کی تصدیق نہیں کی ۔
ادھر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کو زینب کا قاتل پکڑنے سے نیک نامی ملی مگر کچھ لوگوں سے یہ برداشت نہیں ہو سکا ۔
دوسری جانب زینب قتل کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں جے آئی ٹی میں طلب کیے گئے اینکر پرسن پیش نہیں ہوئے ۔
جے آئی ٹی نے اینکر پرسن کو ملزم عمران کے بینک اکاونٹس کے متعلق دعووں پر ثبوتوں سمیت طلب کیا تھا جبکہ ایف آئی اے بنکنگ سرکل کی ٹیم زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لئے قصور پہنچی جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ نے ملزم عمران کے متعلق مقامی لوگوں سے معلومات لیں ۔