Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ننھی عاصمہ قتل کیس ، ایک گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

ننھی عاصمہ قتل کیس ، ایک گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا
February 7, 2018

مردان ( 92 نیوز ) مردان میں ننھی عاصمہ قتل کیس میں گرفتار دو میں سے ایک ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ملزم کی عمر 15 سال ہے جبکہ وہ عاصمہ کا کزن بھی ہے ۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ شور مچانے پر بچی کا گلہ دبا دیا ، 5 منٹ میں موت ہو گئی ۔
پولیس نے ملزم کے دوست کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے ۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود ننھی عاصنی کا کیس 25 روز میں حل کرلیا۔
آر پی او مردان کا کہنا ہے کہ ملزم سید نبی ولد عبید اللہ کی عمر 15 سال ہے اور وہ عاصمہ کا کزن ہے ۔ ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔ آر پی او مردان نے کہا کہ ملزم 3 بجے عاصمہ کو اپنے ساتھ گھر لے گیا ، ملزم نےبچی کو گلا دبا کر قتل کیا ، بچی کے گلے پر ملزم کی انگلیوں کے نشان موجود تھے۔
پولیس کے مطابق عاصمہ کے ساتھ ذیادتی کی کوشش ضرور کی گئی مگر بچی کے چیخنے پر اس کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا گیا ۔ مرکزی ملزم کی ڈی این اے کی تصدیق گنے کے کھیت سے ملنے والے خون کے قطرے سے ہوئی۔
عاصمہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم محمد نبی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے اسے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
پولیس کے مطابق شک کی بنا پر گرفتار کئے جانے والے دوسرے ملزم قادر کو رہا کر دیا گیا ہے ۔