Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ننھی صالحہ نے امریکا میں تائیکوانڈو مقابلہ جیتنے کے بعد اولمپکس کو منزل بنا لیا

ننھی صالحہ نے امریکا میں تائیکوانڈو مقابلہ جیتنے کے بعد اولمپکس کو منزل بنا لیا
April 9, 2016
کراچی (92نیوز) ہم کسی سے کم نہیں۔ کسی میں اتنا دم نہیں۔ پاکستان کی ننھی صالحہ نے امریکا میں تائیکوانڈو کامقابلہ جیت کر جہاں ملک کا نام روشن کیا وہیں والدین کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیو جرسی میں پاکستان کی ننھی صالحہ نے تائیکوانڈو مقابلے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا اور اب صالحہ کی اگلی منزل ہے اولمپکس تک رسائی۔ صالحہ کو تائیکوانڈوکی تربیت ان کے والد نے دی جو خود بھی تائیکوانڈو ماسٹرہیں۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپنی بیٹی سمیت دیگر بچوں کو بھی تائیکوانڈوکی ٹریننگ دیتے ہیں۔ صالحہ کی طرح پاکستانی بچیوں کو بھی ٹریننگ فراہم کی جائے تو وہ بھی ملک کا نام روشن کریں گی۔