Wednesday, September 28, 2022

ننھی ثنا خواں 92 نیوز بیورو آفس کراچی پہنچ گئی

ننھی ثنا خواں 92 نیوز بیورو آفس کراچی پہنچ گئی

کراچی (92 نیوز) جشن عید میلاد النبی آنحضرت ﷺ کے موقع پر 92 نیوز کی نشریات میں شامل محفل میلاد ﷺ نے سماں باندھ دیا۔
شام چار بجے نشر ہونے والی میلاد کی اس خصوصی محفل سے متاثر ہو کر کراچی میں ننھی ثنا خواں دعا نور محفل میلاد میں اپنا حصہ ڈالنے بیورو آفس پہنچ گئی اور بارگاہ رسالت مآبﷺ میں مدحت کے پھول نچھاور کئے۔
دل میں عشق رسول ﷺ لئے خوبصورت آواز میں نعتیں پڑھتی آٹھ سالہ دعا نور چوتھی جماعت کی طالبہ ہے اور نعت خوانی میں کئی گولڈ میڈلز اپنے نام کر چکی ہے۔
دعا کے والد نے بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیش کی جانے والی محفل میلاد کو خوب سراہا۔
دعا نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ آئندہ بھی نبی اکرم صلی اللہ وعلیہ والہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لئے 92 نیوز کی ٹرانسمیشن کا حصہ رہے گی۔