Saturday, July 27, 2024

ننگر ہار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی

ننگر ہار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی
April 15, 2017
کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بموں کی ماں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد چورانوے تک پہنچ گئی امریکی حملے میں داعش کے چار رہنما بھی مارے گئے  جبکہ افغان حکام نے بھی تصدیق کردی کردی ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ صوبے ننگر ہار میں امریکا کی جانب سے گرائے جانے والے سب سے بڑے غیر ایٹمی بم میں ہلاکتوں کی تعداد چھتیس سے بڑھ کر چورانوے ہوگئی ہےامریکی میڈیا کے مطابق مادر آف آل بمز کے حملے میں داعش کے چار اہم رہنما بھی مارے گئےامریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔ننگر ہار کے ضلع آچین پر گرائے جانے والے نو ہزار سات سو ستانوے کلوگرام موب بم حملے میں تین سو میٹر کے دائرے میں آنے والی ہر چیز تباہ ہو گئی۔