Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ننکانہ صاحب: پولیس نے محکمہ اوقاف کے دفتر کو جلانے کا مقدمہ درج  کرلیا، نامعلوم افراد نامزد

ننکانہ صاحب: پولیس نے محکمہ اوقاف کے دفتر کو جلانے کا مقدمہ درج  کرلیا، نامعلوم افراد نامزد
May 15, 2016
ننکانہ صاحب (نائنٹی ٹو نیوز) ننکانہ صاحب میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن اور جلائو گھیرائو کے واقعات پر حکومت خاموش جبکہ گرائے جانے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ ایک ماہ قبل محکمہ اوقاف کی زمین کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہ ہو سکا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ روز کرمانوالہ چوک میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئیرمین صدیق الفاروق نے تجاوازت کے خلاف آپریشن شروع کیا تو ن لیگی ارکان اسمبلی کی پشت پناہی میں قابضین نے قانون کو تماشا بنا دیا۔ پولیس پر پتھرائو، فائرنگ کے ساتھ محکمہ اوقاف کا دفتر بھی جلا دیا گیا جس پر حکومتی نمائندے خاموش ہیں۔ ایک ماہ قبل قابضین اور محکمہ اوقاف کے درمیان معاملہ حل کرنے کے لئے ڈاکٹر شذرہ منصب کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کا آج تک  ایک بھی اجلاس نہیں ہو سکا۔ صدیق الفاروق کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجاوزات کے اس آپریشن کے حوالے سے آر پی او اور ڈی سی او کو خط لکھ کر اطلاع کی تھی۔ محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ اور قابضین سے سوال کرنے پر سرکاری املاک کو جلانے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا لیکن پولیس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساری فوٹیج کی موجودگی میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔