Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، چیئرمین متروکہ املاک کی گاڑی پر پتھراؤ اور فائرنگ

ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، چیئرمین متروکہ املاک کی گاڑی پر پتھراؤ اور فائرنگ
May 14, 2016
ننکانہ صاحب (نائنٹی ٹو نیوز) ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تو شہری مشتعل ہو گئے۔ مشتعل افراد نے محکمہ اوقاف کے دفتر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور دفتر کو آگ بھی لگا دی۔ مشتعل شہریوں نے چئیرمین اوقاف صدیق الفارق کی گاڑی پر پتھرائو اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو گارڈز بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے شیرجوان بھی بیک فٹ پر چلے گئے۔ حالات بدستور کشیدہ ہیں جبکہ پولیس کی مزید نفری بلا لی گئی ہے۔ حالات کشیدہ ہونے پر شہر بھر کی دوکانیں بھی بند ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔