Friday, September 30, 2022

ننکانہ صاحب : سی ٹی ڈی کا آپریشن‘ کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک

ننکانہ صاحب : سی ٹی ڈی کا آپریشن‘ کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک
لاہور (92نیوز) لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ننکانہ صاحب میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے‘ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد ٹاون کے علاقہ میاں سنگھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹرز، کلاشنکوف، پستول اورموٹرسائیکل برآمد کی۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکرجھنگوی سے تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔