Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ننکانہ صاحب : زمین پر قبضہ چھڑوانے کا آپریشن ناکام‘ محکمہ اوقاف کا دفتر نذرآتش

ننکانہ صاحب : زمین پر قبضہ چھڑوانے کا آپریشن ناکام‘ محکمہ اوقاف کا دفتر نذرآتش
May 14, 2016

ننکانہ صاحب (92نیوز) ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف نے سرکاری املاک سے شہریوں سے قبضہ چھڑوانے کیلئے آپریشن شروع کیا تو مشتعل مظاہرین نے پہلے تو چیئرمین کی گاڑی کا گھیراو کیا اور پھر بھی غصہ نہ تھما تو محکمہ اوقاف کے مرکزی دفتر کو ہی آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی ننکانہ صاحب میں واقع زمین پر قبضہ چھڑوانے کیلئے چیئرمین فاروق صدیق پہنچے تو پولیس اور رہائشیوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو مشتعل کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا تو مشتعل افراد نے محکمہ اوقاف کے دفتر کو اور احاطے میں کھڑی 11 موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہر مہینے محکمہ اوقاف والے پیسے لینے آتے ہیں جب ہم نے مکانات تعمیر کروا لئے تو انہیں توڑنے آ گئے۔ مظاہرین کی تعداد زیادہ ہونے پر پولیس بھی منظر سے غائب ہوگئی جس پر مشتعل مظاہرین نے کھلم کھلا سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ دوسری جانب متروکہ وقف املاک پر تجاوزات کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق اور ذولقرنین ڈوگر آمنے سامنے آ گئے۔

صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ قبضہ گروپ کو ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر لیڈ کر رہا ہے۔ مقدمہ درج کرائیں گے جبکہ ذوالقرنین ڈوگرکاکہناہے بورڈ کا عملہ رشوت لے کر قبضے کراتا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے الزام عائد کیاکہ بورڈ کی سات سو ایکڑ زمین پر ناجائز قبضہ کرانے میں ذولقرنین ڈوگر کا ہاتھ ہے اور وہ سیاست کی آڑ میں غیرقانونی کام کر رہے ہیں۔

لیگی رکن اسمبلی ذولقرنین ڈوگر بھی خاموش نہ رہے اور اپنا بھرپور دفاع کرتے ہوئے صدیق الفاروق اور ان کے عملے کو ہی قبضہ مافیا قرار دے دیا۔ لیگی رہنماوں کی لڑائی پر وزیر اعلی پنجاب کو میدان میں آنا پڑا۔ خادم اعلی نے قانون کی عملداری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔