Friday, December 2, 2022

ننکانہ صاحب،بابا گورو نانک کے 549جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

ننکانہ صاحب،بابا گورو نانک کے 549جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر
ننکانہ صاحب ( 92 نیوز) ننکانہ صاحب میں گورو نانک  کے  549جنم دن کی تقریبات اختتام پزیر ہوگئیں ، دنیا بھر سے پچاس ہزار کے قریب سکھ یاتریوں نے تقریبات میں شرکت  کی۔ ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات  میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں نے شرکت  کی ۔  بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچے ۔ بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں میزبانی کو شاندار الفاظ میں سراہا اور بار بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ گورو نانک کے جنم کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، سکھ یاتریوں کی رہائش اور کھانے کی ذمہ داری بھی حکومت پاکستان نے پوری کی ۔