Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نندی پور کرپشن کیس ری اوپن ہو گیا، فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، سماعت کل ہوگی

نندی پور کرپشن کیس ری اوپن ہو گیا، فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، سماعت کل ہوگی
August 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)نندی پور کرپشن کیس ری اوپن  ہو گیا،  کل سماعت ہوگی ، وفاق ، پیپکو اور واپڈا سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی  بنچ نے نندی پور کرپشن کیس کی بحالی سے متعلق خواجہ آصف کی درخواست کی سماعت  کےلئے منظور کرلی  ،  درخواست گزار سابق وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خواجہ آصف سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کئی خرابیوں کی نشاندہی کی تھی،جب خود وزیر بنے تو خرابیاں دور کیوں نہیں کیں؟، بطور وزیر پانی و بجلی آپ کی بھی کچھ ذمہ داریاں تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نندی پورمنصوبہ 5 سال سے کام کررہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے منصوبے کوچینی کمپنی کوٹھیکے پردیا ہے،رولز کے مطابق آپ منصوبہ ٹھیکے پرنہیں دے سکتے۔لیگی رہنما نے کہا کہ منصوبہ ٹھیکے پرنہیں،اونرشپ حکومت کی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ درخواست میں وزارت قانون کی اعلیٰ شخصیت کا ذکر ہے،آپ نے الزام لگایاکہ اس شخصیت نے تاخیرکی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جی اس شخصیت نے روکا تھا،کمیشن نے بھی اس بات کومان لیا  ہے کہ  تاخیرکی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کوکیس سے الگ کیا گیا تھا، تحقیقات توکراسکتے تھے،عدالت نے خواجہ آصف کا موقف سننے کے بعد وفاق، پیپکو اور واپڈا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری دیئے ۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔