Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نندی پور پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت دو سال بعد ہی 50 فیصد تک آ گئی

نندی پور پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت دو سال بعد ہی 50 فیصد تک آ گئی
August 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نندی پور پاور پلانٹ معیشت پرمسلسل بوجھ بن گیا۔ منصوبے کو گیس اور ڈیزل پر چلانے کی وجہ سے مشینیں خراب ہونے لگیں۔ افتتاح کے بعد 2سال میں ہی پیداوار 50 فیصد کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 31 مئی 2014ءکو نندی پور پاور پلانٹ کا افتتاح بڑے دھوم دھام سے ہوا۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ سستی بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ اس وقت سے لے کر اب تک منصوبہ معیشت پر بوجھ بنا ہوا ہے۔ نندی پور منصوبہ ڈیزل اور گیس پر چلنے والی ٹیکنالوجی کا حامل ہے لیکن انتظامیہ اس منصوبے کو فرنس آئل پر چلا رہی ہے جس سے اس کی مشینیں خراب ہو چکی ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت صرف 50 فیصد رہ گئی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ سے گزشتہ ماہ صرف 14کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ یہ منصوبہ مکمل صلاحیت سے چلتا تو نندی پور پاور پلانٹ سے 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہونا تھی۔ گیس پر چلنے کی وجہ سے یہ منصوبہ معیشت پر مسلسل بوجھ بنا ہوا ہے۔ اس وقت منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت 7روپے57 پیسے فی یونٹ ہے۔