Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نندی پور پاور پلانٹ منصوبہ ، وزارتوں کے اختلافات سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

نندی پور پاور پلانٹ منصوبہ ، وزارتوں کے اختلافات سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
August 11, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نندی پور پاور پلانٹ کرپشن کے معاملے پر سپریم کورٹ میں نیب عبوری رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آ گئے۔ نیب رپورٹ کے مطابق وزارت قانون کے وزارت پانی بجلی اور خزانہ سے اختلاف کے سبب منصوبے کی لاگت 27  ارب تیس کروڑ روپے بڑھ گئی۔  وزارت پانی بجلی اور خزانہ کے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود وزارت قانون نے معاملہ کو کلیئر نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے 4 مارچ کو خزانہ اور پانی بجلی کو منصوبے کے فیصلوں کا  اختیار دیا۔ نندی پور منصوبے سے متعلق معائدے پر 17 مارچ 2009 کو دستخط ہوئے۔ وزارت قانون نے معاملہ پر لیگل رائے دینے میں جھوٹے بہانے بنائے۔ 4 ارب 36 کروڑ چائنہ کمپنی اور 2 ارب 19 کروڑ بنک کو قرضہ پر سود ادا کرنا پڑا جبکہ 178 ملین روپے منصوبے کی مشینری کو سنبھالنے پر پورٹ اتھارٹیز کو ادا کرنے پڑے۔ نیب  رپورٹ کے مطابق نندی پور منصوبہ کے ریکارڈ مل گیا ہے۔ معاملے کے ملزمان اور گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نیب کو معاملہ کی انکوائری چھ ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔