Monday, October 3, 2022

نندی پور پاور پراجیکٹ کیس، ڈاکڑ بابر اعوان نے اپنی ہی بریت کی درخواست واپس لے لی

نندی پور پاور پراجیکٹ کیس، ڈاکڑ بابر اعوان نے اپنی ہی بریت کی درخواست واپس لے لی
اسلام آباد (92 نیوز) نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس میں ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنی ہی بریت کی درخواست واپس لے لی۔ احتساب عدالت کا 11 مارچ کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچانے کے الزام کا سامنا کرنے والے کھلاڑی بابر اعوان نے یوٹرن لے لیا اور اپنی ہی بریت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے منظور کرلی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون بابر اعوان سمیت تمام 7 ملزمان پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول بھی فراہم کردی گئیں جبکہ حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ بابر اعوان نے درخواست واپس لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عورتوں کے دن پر اپنی والدہ کے کہنے پر عمل کیا اور درخواست واپس لی، آج عورتوں کا عالمی دن ہے، آج صبح اپنی پچانوے سالہ والدہ کے پاس گیا، والدہ نے کہا بیٹا قانون کے مطابق مروجہ قوانین کے تحت چلو۔